24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںمسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کی معروف صحافی ایاز امیر...

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کی معروف صحافی ایاز امیر پر حملے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے معروف صحافی ایاز امیر پر حملے کو نہایت افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہیں۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر حملوں، انہیں ہراساں کرنے، انہیں مقدمات میں جکڑنے اور اختلاف رائے کو کچلنے کی روش کا خاتمہ ضروری ہے۔

اس مقصد کے لئے حکومت ہی نہیں معاشرے کے تمام طبقوں کو متحرک ہونا چاہئے۔ لاہور کی مصروف شاہراہ پر ایاز امیر پر حملہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے لئے چیلنج ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=315468

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں