مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کا آصف علی زرداری کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار

31
Qamar Zaman Kaira

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں جیسی عظیم ہستی کی وفات کا غم ناقابل برداشت ہوتا ہے۔

بدھ کو اپنے بیان میں قمر زمان کائرہ نےدعا کی کہ اللہ رب العزت مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےاور آصف علی زرداری اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔