Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومقومی خبریںمشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ گلگت بلتستان دورے...

مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ گلگت بلتستان دورے میں غذر پہنچ گئے

- Advertisement -

غذر ۔3ستمبر (اے پی پی):مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ گلگت بلتستان دورے میں غذر پہنچ گئے، غذر میں سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقے بوبر کا دورہ کیااور سیلابی ریلے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق قمر زمان کائرہ نے شہید ہونے والے افراد کے لواحقین میں 10 ، 10 لاکھ کے چیک تقسیم کیے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کر متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن سہولیات دیں گے،گلگت بلتستان سمیت پورا پاکستان سیلابی صورتحال سے تباہی کا شکار ہوا ہے،بوبر ، گلگت بلتستان پہلا علاقہ ہے جہاں مکمل بحالی کا کام زور و شور سے شروع ہو چکا ہے۔

- Advertisement -

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بوبر کی سڑکوں کی بحالی اور متاثرین کے لیے متبادل گھر بننے شروع ہو گئے ہیں،متاثرین کی بحالی میں وسائل کی کمی آڑے نہیں آنے دیں گے۔مشیر امور کشمیر کو گلگت بلتستان میں بحالی کے کاموں سے متعلق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے بریفننگ دی۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں بحالی کے کاموں میں متحرک انداز میں کام کرنے پر انتظامیہ کی تعریف کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں