- Advertisement -
اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے سیکرٹری امور کشمیر و گلگت شیر عالم محسود کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہ ہے کہ شیر عالم محسود کی وفات سے دلی صدمہ پہنچا ہے،شیر عالم محسود انتہائی بےباک، ایماندار اور نڈر افسر تھے ۔
ہفتہ کو اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دوران سروس ان کے کردار کو انتہائی مثالی پایا،اللہ تعالیٰ شیر عالم کو محسود کی مغفرت کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے،اللہ تعالیٰ شیر عالم محسود کے خاندان کو غم کے اس موقع پر صبر جمیل عطا فرمائے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=345194
- Advertisement -