مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات

203
مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہاری وزارت امور کشمیر سے جاری بیان کے مطابق مشیر امور کشمیر نے وزیر اعلی پنجاب کو حلقہ این اے 70 کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے این اے 70 کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھا،پنجاب کے آئندہ اے ڈی پی میں این اے 70 کو خاطر خواہ فنڈز فراہم کیے جائیں۔دونوں رہنماؤں نے تحریک انصاف کی طرز سیاست اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کی مذمت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے این اے 70 کے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیاز ی نے پونے چار برس قوم کو دھوکہ دیا،نوجوانوں کو گھروں اور نوکریوں کے جھوٹے خواب دکھائے،غلط پالیسی بنا کر معیشت کو تباہ کیا،پاکستان آج دوراہے پرکھڑا ہے،اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر عوام کے مسائل حل کریں گے۔