مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت

عمران خان ملک کے نوجوانوں میں گالی گلوچ کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں،قمر زمان کائرہ

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے کشمیری نوجوانوں کو جھوٹے مقابلوں اور سرچ آپریشنز میں شہید کیا جا رہا ہے ، کشمیری عوام یاسین ملک کو انتقام کا نشانہ بنانے پر بھارتی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یاسین ملک کو سزا دینے سے بھارت اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کر سکتا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانیت سوز مظالم کو رکوائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جذبات کو دبا نہیں سکتا ۔