مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داو¿د کا ٹویٹر پر پیغام

57

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داو¿د نے کہا ہے کہ مینوفیکچرنگ اور انجینئرنگ کی مقامی کمپنیاں جو بغیر ڈیوٹی اور ٹیکسز کے مصنوعات درآمد کرنے کی سہولت رکھنے والے منصوبوں اور شعبوں کیلئے مصنوعات تیار اور فراہم کرنا چاہتی ہوں تو وہ بھی خام مال، مصنوعات اور پارٹس وغیرہ ڈی ٹی آر ای سکیم کے تحت مینوفیکچرنگ کیلئے بغیر ڈیوٹی اور ٹیکسز کے درآمد کر سکتی ہیں۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں عبدالرزاق داو¿د نے کہا کہ مقامی کمپنیوں کو یہ سہولت ملک میں درآمدات کی بجائے کاروبار میں یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے دی گئی ہے۔