مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی سے وزیرمملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

130
APP04-17 ISLAMABAD: April 17 - Minister of State for CA&DD, Dr. Tariq Fazal Chaudhry called on Advisor to the Prime Minister on National History and Literary Heritage Mr. Irfan Siddiqui. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی سے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن( کیڈ)کے وزیرمملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پیر کو ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ہونے والے اجلاس میں قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے سیکریٹری انجینئر عامر حسن اور وزارت کیڈ کی سیکریٹری نرگس گھلوں کے علاوہ دونوں وزارتوں کے دیگراعلی حکام بھی موجود تھے۔اجلاس میں نیشنل لائبریری آف پاکستان سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اور حل طلب مسائل کے حوالے سے دونوں وزارتوں کے سینئر افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔