26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںمشیر خارجہ سرتاج عزیز کی برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران...

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران سے ملاقات سیکورٹی کی صورتحال اور معاشی شرح نمو میں بہتری کے تناظر میں پاکستان کے تشخص کو بہتر بنانے کیلئے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور

- Advertisement -

لندن ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے سیکورٹی کی صورتحال اور معاشی شرح نمو میں بہتری کے تناظر میں پاکستان کے تشخص کو بہتر بنانے کیلئے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسروں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا اور انہیں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا۔ لندن سے موصولہ پیغام کے مطابق سرتاج عزیز جب پاکستانی ہائی کمیشن پہنچے تو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے ان کا خیرمقدم کیا اور انکا ہائی کمیشن کے دیگر افسران کے ساتھ تعارف کرایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1797

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں