مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور جرمنی کے قومی سلامتی کے مشیر جینز پلاٹنرکا علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال

78

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور جرمنی کے قومی سلامتی کے مشیر کے درمیان تبادلہ خیال ہوا ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جرمنی کے این ایس اے جینز پلاٹنر سے بات کرکے خوشی ہوئی۔

اس دوران علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کی اہمیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔