مصالحہ جات کی برآمدات میںجولائی کے دوران 45.02 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

88
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) جولائی 2020 کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات میں 45.02 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020 ءمیں برآمدات کا حجم 8.7 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اس طرح جولائی 2019ءکے دوران مصالحہ جات کی برآمدات سے 6 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح جولائی2019ءکے مقابلہ میں جولائی 2020 ءکے دوران مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں 2.7 ملین ڈالر یعنی 45 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔