32.7 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمصری طالبہ یونیورسٹی عمارت سے گر کر جاں بحق

مصری طالبہ یونیورسٹی عمارت سے گر کر جاں بحق

- Advertisement -

قاہرہ ۔6مئی (اے پی پی):مصرمیں ایک طالبہ یونیورسٹی کی پانچویں منزل سے گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ العربیہ کے مطابق سوشل میڈیا پر اس المناک واقعے کے حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ پرسخت اعتراضات اٹھا ئے جا رہے ہیں۔ مصر کی ’الزقازیق‘ یونیورسٹی میں فورتھ ایئر کی طالبہ روان ناصرعمارت کی پانچویں منزل سے پراسرار انداز میں نیچے گر گئی۔طالبہ کے نیچے گرتے ہی وہاں دیگر طلبا بھی جمع ہو گئے جنہوں نے ایمبولینس بلانے کے لیے فون کیا مگر ایمبولینس آنے میں تاخیر ہو گئی۔ طالبہ کو فوری ابتدائی طبی امداد میسر نہ آسکی۔

وہ زیادہ خون بہہ جانے سے جاں بحق ہو گئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے کیس پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے جس کے نتائج آنے پرآگاہ کیا جائے گا۔کچھ نے اس واقعے کو خودکشی قرار دیا جبکہ بعض نے یونیورسٹی کے ڈین اورانتظامیہ کو اس میں ملوث گردانا ہے۔سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

طالبہ کی ساتھیوں کا کہنا تھا کہ وہ مکمل صحت مند تھی اور کسی قسم کے نفسیاتی مسئلے کا بھی شکار نہیں تھی۔ جلد ہی فارغ التحصیل بھی ہونے والی تھی۔ خودکشی کے بارے میں باتیں بے بنیاد ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593072

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں