35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمصری یونیورسٹی کی طلبہ نے خود کشی کی، موبائل پیغام سے معمہ...

مصری یونیورسٹی کی طلبہ نے خود کشی کی، موبائل پیغام سے معمہ حل

- Advertisement -

قاہرہ۔10مئی (اے پی پی):مصر نے ادارہ پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’شمالی علاقے کی الزقازیق یونیورسٹی میں طالبہ کی ہلاکت میں کسی قسم کا مجرمانہ عمل نہیں بلکہ اس نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کی۔ عکاظ نے مصری پراسیکیوشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثے کی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ طالبہ کسی قسم کے ذہنی دباو کا شکار تھی۔

طالبہ کے ساتھیوں سے کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ وقوعہ والے دن طالبہ خاموشی سے عمارت کی پانچویں منزل پر گئی اس وقت اس کے ساتھ کوئی نہیں تھا۔پراسیکیوشن نے کہا کہ طالبہ کے موبائل فون کے ذریعے معلوم ہوا کہ وہ ذہنی دباو کا شکار تھی۔ وقوعہ سے محض ایک منٹ قبل اس نے موبائل پیغام میں خودکشی کا کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ واضح رہے کہ مصرمیں ایک طالبہ یونیورسٹی کی پانچویں منزل سے گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595151

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں