مصطفی خان کاکڑ کی بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان کے 35اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں کامیابی پر مبارکباد

165

کوئٹہ۔ 07 جولائی (اے پی پی):پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی ایگزیکٹیو ممبر ملک مصطفی خان کاکڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان کے 35اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کاآخری مرحلے میں بھرپور کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے جیتنے والے چیئرمینز کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انشااللہ آنے والے الیکشن میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی مرکز اور صوبہ میں حکومت بنائیگی اور ملک کو درپیش مسائل کا حال نکالے گی۔

جمعہ کو اپنے بیان میں پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی ایگزیکٹیو کےممبر ملک مصطفی خان کاکڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومتوں میں عوام کو اپنے ہر شعبے میں ریلیف دیا ہے کراچی میں مئیر کے الیکشن اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی جیت سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی عوام کی مقبول جماعت ہے اور سندھ کے بعد بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں پی پی پی کے امیدواروں کی جیت اس بات کی نوید ہے کہ مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے اور بلاول بھٹو زرداری آئندہ وزیراعظم ہوں گے ۔