مظاہرین ملک کے مستقبل کے بارے میں خوفزدہ نہ ہوں،ڈونلڈ ٹرمپ

117

واشنگٹن ۔ 14 نومبر (اے پی پی) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کے شرکاءسے کہا ہے کہ وہ ملک کے مستقبل کے بارے میں خوفزدہ نہ ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے تاحال جاری ہیں اور کئی شہروں میں جھڑپوں اور توڑ پھوڑ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ملک کے مستقبل کے بارے میں خوفزدہ ہونے کا کوئی جواز نہیں ہے اور ہم امریکا کو دوبارہ عظیم ملک بنائیں گے۔