مظفرگڑھ،ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی

28

مظفرگڑھ۔ 09 جون (اے پی پی):لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق یہ واقعہ چک نمبر 98 ایم ایل کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں معظم نامی شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور نعش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کروڑ لعل عیسن منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔