مظفرگڑھ۔ 26 مئی (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات ندیم افضل چن نے مظفرگڑھ میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 271 سید جمیل شاہ بخاری کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان کے سفارتی وفد کی سربراہی بلاول بھٹو زرداری کو دینا خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ملکی وغیر ملکی زرائع ابلاغ پر پاکستان کے حقائق پرمبنی موقف کو بہترین انداز میں پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ورکرز کی سب سے بڑی قدردان جماعت ہے، حکومت میں ہوں یا اہوزیشن میں ورکرز کو باعزت مقام دلانا فرض سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سید جمیل بخاری پارٹی کا قابل قدر قیمتی اثاثہ ہیں،
پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، تقریب میں خواجہ رضوان عالم سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب،میر آصف خان دستی ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی ، شکیل انجم صدر ملتان پریس کلب، ملک مظہر پہوڑ پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ صدر مظفرگڑھ، سردار عاشق بلوچ سابق ڈسٹرکٹ صدر، راؤ ساجد علی ڈسٹرکٹ سیکرٹری ملتان،مہر غلام شہزاد جانگلہ سابق چیئرمین شاہجمال،میاں خضر حیات مکول امیدوار چیئرمین مانکا بھٹہ، سید نعیم شاہ بخاری ایڈووکیٹ، ڈاکٹر منور ببر نائب صدر ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ،سید حماد بخاری، خواجہ عمران بھٹو انفارمیشن سیکرٹری ملتان،راشد خان بلوچ، عزیر جمیل بخاری اور دیگر پارٹی راہنما موجود تھے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے سید جمیل بخاری کی سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بطور ورکر ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں
وہ جنوبی پنجاب میں واحد ٹکٹ ہولڈر ہیں جنہوں نے مسلسل دوسری بار پچیس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے ہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601428