- Advertisement -
مظفرگڑھ۔ 22 اپریل (اے پی پی):سرکل آفیسر اینٹی کرپشن لیہ سرفراز گاڈی نے اینٹی کرپشن ٹیم کے ہمراہ پٹواری منور حسین جتوئی اور مفاد کنندہ محمد اقبال گجر کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے
،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے بتایا ہے کہ ملزمان نے ساز باز کر کے 82 ایم ایل کے رہائشی محمد یاسین کے احاطہ کی بوگس الاٹمنٹ کرائی تھی۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585787
- Advertisement -