مظفرگڑھ ،روڈ حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق،ریسکیو ذرائع

113
Traffic accident
ٹریفک کے دو حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 9خواتین سمیت گیارہ افراد زخمی

مظفرگڑھ۔ 22 اگست (اے پی پی):مظفرگڑھ میں مسافر وین اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم میں 2 کمسن بچوں سمیت میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق نواحی قصبہ روہیلانوالی میں مرحبا ہوٹل کے قریب ایک تیزرفتار ہائی ایس ویگن اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں سکندر،مریم زوجہ سکندر،3 سالہ محمود اور 5 ماہ کا شیر خوار بچہ جاں بحق ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوراً قریبی پوائنٹ روہیلانوالی سے ایمبولینس کو جائے حادثہ پر روانہ کروا دیا اور پولیس کنٹرول کو بھی مطلع کر دیا۔

ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر نعشوںکو آر ایچ سی ہسپتال روہیلانوالی منتقل کر دیا۔ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس تھانہ روہیلانوالی نے ویگن تحویل میں لے کر ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی ہے۔