مظفرگڑھ۔ 17 اپریل (اے پی پی):ڈی پی او کی خصوصی ہدائت پر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ، جس کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے ملزمان کوگرفتار کیا گیا اور مقدمات درج کر لیے گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدائت پر ایس ڈی پی او کوٹ ادو سرکل ڈی ایس پی عبدالغفار خان کی قیادت میں کوٹ ادو سرکل تھانہ سٹی کوٹ ادو،تھانہ صدر کوٹ ادو اور تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے منشیات فروشان کے خلاف مختلف کاروائیوں میں ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 14 کلو 882 گرام چرس برآمد کرکے 12 مقدمات درج کر لئے ہیں،
منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر معززین علاقہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے ڈی ایس پی آفس پہنچ کر ایس ڈی پی او سرکل کوٹ ادو کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پوری پولیس فورس کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل کوٹ ادو کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشان کے خلاف مستقل بنیادوں پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا، اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران ملزم محمد اسلم ولد غلام سرور قوم گبول کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 1230 گرام چرس برآمد جبکہ ملزم محمد الیاس ولد نذر حسین قوم آرائیں کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 1100 گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرکے ملزمان کو بند حوالات کردیا ہے
،ایس ایچ او تھانہ چوک قریشی مصطفی کمال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 1109 گرام چرس برآمد جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی میں ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 01 عدد رپیٹر 12 بور معہ گولیاں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرکے بند حوالات تھانہ کر دیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583437