31.6 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںمظفرگڑھ ، ہم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کےلئے پرعزم ہیں،ڈپٹی...

مظفرگڑھ ، ہم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کےلئے پرعزم ہیں،ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 28 مئی (اے پی پی):مظفرگڑھ میں انسداد پولیو مہم کا تیسرے روز بھی جاری رہی۔ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن مظفرگڑھ میں انسداد پولیو ٹیموں کے ہمراہ موجود رہیں،انہوں نے فیلڈ میں موجود ٹیموں کا معائنہ کیا اور ویکسینیشن کے عمل کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ انسدا پولیو ٹیمیں اس شدید گرمی میں گھر گھر جا کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی ہیں، بچوں کے والدین ٹیموں سے تعاون کریں، انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ 5 سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں،انہوں نے بتایا کہ 5 روزہ مہم کے دوران ضلع بھر میں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602411

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں