مظفرگڑھ میں قیام امن کےلئے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کو ساتھ لے کر چلیں گے،اسسٹنٹ کمشنرمظفرگڑھ

13
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

مظفرگڑھ۔ 20 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجرا نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ میں مستقل قیام امن کےلئے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کو ساتھ لے کر چلیں گے، تمام مسائل کو مل بیٹھ کر حل کریں گے اور کسی شر پسند کو امن کی راہ میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

یہ باتیں انہوں نے تحصیل سطح پر امن کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ محرم سے قبل تحصیل مظفرگڑھ کے تمام جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا جائے گا۔ روٹس پر قائم تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے گا، تعمیرو مرمت کے کام کو فی الفور مکمل کیا جائے گا۔ رات کے وقت لائٹس کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا اورسیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا۔

اجلاس میں مولانا عبدالمعبود آزاد، ابو ہریرہ، غضنفر عباس نقوی، اختر بخاری، جاوید اختر ملک، طارق شریف سمیت تحصیل مظفرگڑھ سے تعلق رکھنےوالے تمام مکاتب فکر کے جید علماء و مشائخ نے شرکت کی۔