22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومضلعی خبریںمعاشی اعداد و شمار مثبت انداز میں بدل رہے ہیں ،ملکی معیشت...

معاشی اعداد و شمار مثبت انداز میں بدل رہے ہیں ،ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ، صدر ینگ پارلیمنٹیرینز فارم

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 20 اپریل (اے پی پی):صدر ینگ پارلیمنٹیرینز فارم و رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے کہا ہے کہ گرتے ہوئے معاشی اعداد و شمار مثبت انداز میں بدل رہے ہیں ،ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ان خیالات کا اظہار صدر ینگ پارلیمنٹیرینز فارم و رکن قومی اسمبلی نے اتوار کو اپنے ڈیرہ آلو مہار میں معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انتھک محنت کرکے معیشت کو مضبوط کیا ہے جس سے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اب بھی عوامی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن ) کو مسائل کا حل کرنے والی پارٹی سمجھتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ۔اس موقع پر سابقہ چئیرمینز اور کونسلرز بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584713

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں