اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہےکہ ہم معاشی لحاظ سےمشکل وقت سے نکل چکے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان نےعوام سے بذریعہ ٹیلفون بات کی اور ان کی تنقید اور رائے کو بغور سنا۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر معیشیت میں بہتری کے اشاریے مل رہے ہیں۔ انشاء اللہ اس کے ثمرات عوام کو جلد واضح دکھائی دیں گے۔