معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا ٹویٹ

97

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے کشمیری 27 اکتوبر کو بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہیں، مولانا فضل الرحمان اس دن کو اپنے انتشار پر مبنی مارچ سے سبوتاژ نہ کریں، مولانا کا مارچ مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے اندر فساد کا باعث بن گیا ہے، مارچ نے دونوں جماعتوں کے اندر آگ لگادی ہے، کائرہ صاحب کچھ کہتے ہیں تو مولا بخش چانڈیو کا بیان کچھ اور ہے، مسلم لیگ (ن) میں مفادات کے ٹکراو¿ اور دو بیانیوں کے درمیان خلیج گہری کھائی میں بدل رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنی ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو دنیا بھر کے کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہیں، مولانا فضل الرحمان اس دن کو اپنے انتشار پر مبنی مارچ سے سبوتاژ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کا مارچ مسلم لیگ ن اور پی پی پی کے اندر فساد کا باعث بن گیا ہے، مارچ نے دونوں جماعتوں کے اندر آگ لگادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قمر زمان کائرہ کچھ کہتے ہیں تو مولا بخش چانڈیو کا بیان کچھ اور ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ شہباز شریف فیصلے کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہیں تو داماد صاحب بازی لے جاتے ہیں۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں مفادات کے ٹکراو¿ اور دو بیانیوں کے درمیان خلیج گہری کھائی میں بدل رہی ہے۔