20.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومضلعی خبریںمعاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کاشالامار زون کا دورہ،لاہور ڈویلپمنٹ...

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کاشالامار زون کا دورہ،لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا

- Advertisement -

لاہور۔4مئی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورذیشان ملک نے اتوار کے روزلاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے شالامار زون کا دورہ کیا۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار سمیت( ن ) لیگی بلدیاتی نمائندوں اورکارکنان بھی موجود تھے۔ ایم سی ایل، واسا سمیت مختلف محکموں کے افسران نے معاون خصوصی کو منصوبوں پر پیش رفت بارے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

معاون خصوصی ذیشان ملک نے ترقیاتی پروگرام کے تحت شالامار زون میں مختلف گلیوں کا افتتاح اور جاری منصوبوں کا جائزہ لیااور عوام سے ترقیاتی منصوبوں بارے بات چیت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592183

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں