- Advertisement -
اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کے وژن کے تحت معیشت کو مستحکم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے منگل کو کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا ، پیش کردہ بجٹ تجاویز پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کے مسائل کا حل اور سرمایہ کاری میں سہولت پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں ایک مراعاتی پیکج پر بھی غور جاری ہے، جو آئندہ بجٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ہارون اختر خان نے یقین دہانی کروائی کہ وزارت صنعت و پیداوار کاروبار میں آسانی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی، تاکہ ملکی معیشت میں بہتری آئے اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585620
- Advertisement -