31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومضلعی خبریںمعروف سماجی شخصیت بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں، نماز جنازہ اور تدفین کا...

معروف سماجی شخصیت بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں، نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

- Advertisement -

کراچی۔15اپریل (اے پی پی):معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی جمعہ کے روز مقامی اسپتال میں انتقال کرگئیں۔بلقیس ایدھی کی عمر74 برس تھی وہ گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ترجمان ایدھی فائونڈیشن کے مطابق مرحومہ عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھیں۔بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پاکستان کی سب سے بڑی سماجی تنظیم کے سربراہ عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد بلقیس ایدھی فائونڈیشن کی چیئرپرسن بنی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ وہ 14 اگست 1947 ء کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیداہوئیں اور پھرخاندان کے ساتھ ہجرت کرکے کراچی آبسیں۔

- Advertisement -

عبدالستار ایدھی سے ان کی شادی 1966 میں ہوئی ۔حکومت پاکستان نے انہیں شاندار سماجی خدمات پر ہلال امتیاز کےا عزاز سے نوازا ، انہیں روسی حکومت کی طرف سے لینن پیس پرائز بھی ملا ۔انہوں نے سوگواروں میں فیصل ایدھی، کبری ایدھی، کتب ایدھی اور الماس ایدھی کو چھوڑا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=303619

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں