معروف شاعر داغ دہلوی کی سالگرہ کل منائی جائے گی

416
Famous poet Dagh Dehlvi'
Famous poet Dagh Dehlvi'

لاہور۔24مئی (اے پی پی):معروف شاعر داغ دہلوی کی سالگرہ(کل )ہفتہ25 مئی کو منائی جائے گی۔ بلبلِ ہند،فصیح الملک،عظیم المرتبت اور اردو کے مقبول ترین شاعر داغ دہلوی 25 مئی 1831 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ ان کا نام محمد ابراہیم تھا، تخلص داغ تھا لیکن وہ نواب مرزا خان کے نام سے جانے جاتے تھے۔ان کے والد نواب شمس الدین فیروز پور جھرکہ کے والی تھے۔ان کو اپنے وقت کی بہترین تعلیم دی گئی جو شہزادوں اور امرا کے لڑکوں کے لئے مخصوص تھی۔ان کے نئے انداز کو امام بخش، صہبائی،غالب اور شیفتہ سمیت تمام اہل علم نے سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ داغ ایک ایسے خوش قسمت شاعر تھے

جس کے شاگردوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ان کے شاگردوں میں فقیر سے لے کر بادشاہ تک ہر طرح کے لوگ شامل تھے۔ علامہ اقبال، مولانا ظفر علی خان،مولوی محمد دین فوق، سیماب صدیقی،بیخود دہلوی،نوح ناروی ان کے شاگرد تھے۔ داغ کو جو مقبولت اپنی زندگی میں ملی وہ کسی شاعر کو نہیں ملی۔ ان کی غزلیں مترنم بحروں میں ہیں، ان کی زبان آسان،شستہ اور سادہ ہے۔ دا غ دہلوی 17 مارچ 1905 کو حیدر آباد میں وفات پا گئے تھے۔