معروف شاعر نثار ناسک کی برسی منائی گئی

213
Nisar Nasik
Nisar Nasik

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):ملک کے معروف شاعر نثار ناسک کی برسی منائی گئی۔ نثار ناسک 15 فروری 1939کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ ان کی وجہ شہرت ملی نغمہ ”دل دل پاکستان“ بنا جو ایک موسیقار گروپ ”وائٹل سائنز“ نے گایا تھا۔

پاکستان ٹیلی ویژن نے اردو ادب میں خدمات کے اعتراف میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ۔ نثار ناسک اردو اور پنجابی میں بھی لکھتے تھے، ان کی دو کتابیں ”چوتھی سمت آ نکلا“ اور ”دل دل پاکستان“ شائع ہوئیں، انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

نثار ناسک کچھ عرصہ جزوی طور پر بینائی سے محروم اور ایمنیزیا کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد ڈھوک رتہ (ضلع راولپنڈی) میں 3 جولائی 2019 کو وفات پا گئے ، ان کی برسی کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔