معروف موٹیویشنل سپیکرشواز بلوچ کو یونائٹیڈ عرب امارات کے قومی ایوارڈ سے نواز دے دیا گیا

152
معروف موٹیویشنل سپیکرشواز بلوچ کو یونائٹیڈ عرب امارات کے قومی ایوارڈ سے نواز دے دیا گیا

لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):لیفٹننٹ کمانڈر ( ر )معروف موٹیویشنل سپیکر ، سابق نیول پائلٹ شواز بلوچ کو یونائٹیڈ عرب امارات کا قومی ایوارڈدے دیا گیا -اس سلسلے میں دوبئی میں گزشتہ روز ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا – تقریب میں دنیا بھر سے معروف شخصیات نے شرکت کی۔ مذکورہ تقریب کا انعقاد ویسٹ ورلڈ گروپ یو کے کی دوبئی شاخ نے کیا ۔

ویسٹ ورلڈ گروپ یو کے کی جانب سے دنیا بھر میں متعدد شعبوں میں عملی امتیازی خدمات سرانجام دینے والے ہیروز جنہوں نے معاشرے کے مختلف شعبوں میں نمایاں ، امتیازی خدمات سرانجام دی ہوں، انہیں ان کی خدمات کے اعتراف و حوصلہ افزائی کیلئے یہ بین الاقوامی ایوارڈز دئیے جاتے ہیں۔

اس موقع پر ویسٹ ورلڈ گروپ یو کے کی سی ای او نعیمہ اسلم لاشاری نے کہا کہ شواز بلوچ نے پاکستان نیوی میں بطور پائلٹ امتیازی خدمات سرانجام دیں – انہوں نے کہا کہ بینائی سے محروم ہونے کے باوجود وہ دل برداشتہ نہیں ہوئے انہوں نے معذوری کو رکاوٹ نہیں بننے دیا ۔شواز بلوچ نے فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے دنیا بھر میں ہمت اور حوصلے کی روشن ، منفرد و اکلوتی مثال قائم کی -انہوں نے معاشرے کے محروم طبقات کی متعدد شعبوں میں فلاحی خدمات سرانجام دیں -شواز بلوچ نے دنیا بھر میں اپنی متحرک ، و عزم و انتھک محنت کی اعلی مثال ہیں –

نعیمہ اسلم لاشاری نے کہا کہ شواز بلوچ نے سکول آف موٹیویشن ، عوامی بھلائی و فلاح و بہبود سمیت دیگر کئی ادارے قائم کر کے خواتین ، معذور افراد کی عملی تربیت و مدد کی جن سے خلق خدا مستفید ہو رہی ہے -ان کی جدوجہد پاکستان کیلئے قابل فخر و دنیا کیلئے قابل تقلید ہے- اس موقع پرشواز بلوچ نے محترمہ نعیمہ لاشاری اور ان کے ادارے ویسٹ ورلڈ گروپ کا ایوارڈ دینے پر شکریہ ادا کیا –

شواز بلوچ نے یو اے ای کی جانب سے یواے ای کا قومی ایوارڈ "کمیونٹی امپیکٹ ایوارڈ 2024″ملنے پر یہاں اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ دوبئی میں یو اے ای گورنمنٹ اور ویسٹ ورلڈ کی طرف سے "کمیونٹی امپیکٹ ایوارڈ” سے نوازا گیا،میں یہ ایوارڈ اپنی والدہ ،والد ، تمام دوستوں، اساتذہ کے نام کرتا ہوں جو انسانیت کے لیے جاری میرے مشن میں میرا ساتھ دے رہے ہیں۔