معروف نیوز کاسٹر عبدالسلام کی 32ویں برسی منائی گئی

211

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):ریڈیو پاکستان کے معروف نیوز کاسٹر عبدالسلام کی 32ویں برسی منائی گئی۔انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے اردو نیوز کاسٹر کے طور پر بھی کام کیا۔ انہیں 1994 میں بعد از مرگ پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔ انہوں نے سال کے بہترین’’ نیوز ریڈر‘‘ کے متعدد ایوارڈز بھی حاصل کئے۔29 جون 1992 کو عبدالسلام کو ایک موٹرسائیکل نے ٹکر مار دی جب وہ رات کا نیوز بلیٹن ریکارڈ کرنے کے بعد ریڈیو پاکستان سٹیشن سے گھر جا رہے تھے۔ شدید زخموں کی وجہ سے وہ 2 دن کومہ میں رہنے کے بعد 2 جولائی 1992 کو انتقال کر گئے۔