34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومشوبزمعروف ڈرامہ اور اردو ناول نگار فاطمہ ثریا بجیا کی برسی ہفتہ...

معروف ڈرامہ اور اردو ناول نگار فاطمہ ثریا بجیا کی برسی ہفتہ کو منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):معروف ٹی وی ڈرامہ نگار اور اردو ناول نگار فاطمہ ثریا بجیا کی برسی ہفتہ کو منائی گئی۔فاطمہ ثریا بجیا یکم ستمبر 1930 کو کرناٹک، بھارت میں پیدا ہوئیں اور تقسیم کے فوراً بعد اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان ہجرت کر گئیں۔

ان کو پاکستانی ٹیلی ویژن اور اردو ادب میں ان کی لازوال خدمات پر متعدد بار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ادب میں ان کی خدمات کے اعتراف کے لیے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا ہے۔

- Advertisement -

شمع، افشاں، عروسہ، عنا اور تسویر ان کے یادگار ڈرامے ہیں۔فاطمہ ثریا بجیا گلے کے کینسر کے باعث 10 فروری 2016 کو کراچی میں انتقال کر گئیں۔ ان کی برسی کے موقع پر فنکار برادری اور ادبی حلقوں کی جانب سے ان کی خدمات کو بھر پور انداز میں خرعاج تحسین پیش کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=438208

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں