21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومشوبزمعروف ڈرامہ نگار اور افسانہ نگار مرزا ادیب کا یوم پیدائش منایا...

معروف ڈرامہ نگار اور افسانہ نگار مرزا ادیب کا یوم پیدائش منایا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):معروف ڈرامہ نگار اور افسانہ نگار مرزا ادیب کا یوم پیدائش جمعرات کو منایا گیا۔4 اپریل 1914 کو پیدا ہونے والےمرزا ادیب کا پیدائشی نام دلاور حسین علی تھا۔انہوں نے اپنی رسمی اور غیر رسمی تعلیم لاہور میں مکمل کی ۔حصول معاش کے لیے سب سے پہلی ملازمت ’’ادب لطیف‘‘میں کی اور پھر سترہ سال تک اس سے ہی وابستہ رہے۔

وہ بعد ازاں ریڈیو پاکستان سے منسلک رہے اور اس دوران مرزا ادیب نے اردو اور پنجابی زبان میں ڈرامے اور مختصر کہانیاں لکھیں ،انہوں نے رومانوی خطوط کا سلسلہ ’’صحرائے نورد ‘‘دنیائے ادب میں اپنی ممتاز حیثیت قائم کی ،خاکہ نگاری میں جگہ بنائی ،کتابوں کے تراجم بھی کئے،افسانہ نویسی کی ،تنقیدی مضامین بھی لکھے اور آخر میں ڈرامہ نگاری کی اور سنجیدہ ڈرامہ نگاری کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے بھی ڈرامے لکھے ۔

- Advertisement -

انہیں پاکستان رائٹرز گلڈ کی طرف سے 6انعامات اور ایوارڈز ملے۔انہیں 1969 میں ڈرامہ نگار کا صدارتی ایوارڈ، 1981 میں ادب کے لیے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ اور ان کے ڈرامے ’’پاسِ پردہ ‘‘نے انہیں 1968 میں آدم جی ادبی ایوارڈ سے نوازا۔ان کا انتقال 31 جون 1999 میں 85 سال کی عمر میں ہوا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=454330

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں