اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت تباہ کرنے والا آج سیاسی عدم استحکام کے ذریعے اس کی بحالی روکنے کی سازشیں کررہا ہے،وہ عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نےآئی ایم ایف پروگرام،پاکستان کے قومی مفادات ،دوست ممالک،آئین،پارلیمنٹ،اداروں ،میڈیااور مہنگائی کی صورت میں عوام کے ساتھ کیا۔
منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ عدالت کے بلانے پر بھی نہیں آتا، عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو قومی مفادات، پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ کیا ، عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے آئین، پارلیمنٹ، اداروں،میڈیا کے ساتھ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ عدالت کے ساتھ وہی کر رہا ہے جو مہنگائی کی صورت میں عوام کے ساتھ کیا۔