مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج مستقل طور پررہے گی ، اسرائیلی وزیراعظم

81

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج مستقل طور پر رکھی جائے گی۔نیتن یاہو نے کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے پاس غزہ کی پٹی جیسی غلطی دوہرانے کا موقع نہیں رہا۔جب ان سے غربِ اردن کے بارے میں پو چھا گیا تو انھوں نے کہا کہ وہ فلسطینی ریاست جیسے لیبل سے گریز کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ساتھ انھوں نے واضح کیا کہ محمود عباس اور ان کے زیر قیادت فلسطینی اتھارٹی دونوں اسرائیل کے تحفظ ہی میں اپنا وجود برقرار رکھ سکتے ہیں۔