مغوی فٹبال کھلاڑیوں کی بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی

137

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے 6 مقامی فٹبال کھلاڑیوں کے اغوا کے حوالہ سے کہا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہی تمام سیکورٹی اداروں کو مغوی فٹبالرز کی بازیابی کے لئے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے تھے اور گزشتہ روز سے ہی پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں کی بارزیابی کے لئے آپریشن جاری ہے۔ نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ بد امنی پھیلانے والوں کی گردنیں قانون کے شکنجے سے نہیں پچ سکتیں،مغوی ہمارے بچے ہیں انکی بازیابی تک سکون سے نہیں بیٹھوں گا ۔