30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںمفاہمت کا راستہ اختیار کرنے اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے...

مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے سے ہی پاکستانی معاشرہ ترقی کرے گا، ڈاکٹر عبدالمالک

- Advertisement -

کوئٹہ ۔16مارچ (اے پی پی):بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے سے ہی پاکستانی معاشرہ ترقی کرے گا۔جمعرات کو یہاں بلوچستان یونیورسٹی میں "بلوچستان میں امید پیدا کرنا: ذیلی قومیت، ترقی، سچائی اور مفاہمت ” کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہی معاشرے ترقی کرتے ہیں جو مذاکرات کو فروغ دے کر مسائل کو مل بیٹھ کر مفاہمت سے حل کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایک اہم موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ انہوں نے یونیورسٹی کی اس بے مثال کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں اور سیاسی جماعتوں کو مفاہمت کے ذریعے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بغاوت اور دیگر مسائل اس وقت حل ہوں گے جب لوگ بیٹھ کر ایک دوسرے سے بات کریں گے اور اپنے مختلف نقطہ نظر پر سمجھوتہ کریں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی اتحاد کے مقصد کے تحت بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

 

اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبداللہ گل نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کی شکایات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے کیونکہ بہتر دن آنے والے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ عوام کو متحد، منظم اور فعال ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ریاست ہے اور اس نے اپنے نقطہ نظر سے دنیا کی توجہ حاصل کی ہے۔دیگر مقررین میں بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمان، بین الاقوامی تعلقات کی پروفیسر ڈاکٹر فائزہ، سینیٹر انوار الحق کاکڑ، ڈاکٹر میر سعادت اور ڈاکٹر سراج شامل تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=355979

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں