اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ مفرور آقاؤں کی پاناما پیپرز اور ڈیلی میل میں تصاویر سے جگ ہنسائی ہوئی، ناروال کے عوام آپ کی اصلیت جان چکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو احسن اقبال کے بیان پراپنے ردعمل میں کیا۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مفرور آقاؤں کی پاناما پیپرز اور ڈیلی میل میں تصاویر سے جگ ہنسائی ہوئی۔ وفاقی وزیر ہوکر اقامہ پر پلمبر کی نوکری کرنے والے ملکی وقار کی باتیں کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ پر حملے کرنے والے آجکل الیکشن کمیشن کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی اداروں پر چڑھائی کرنے والے درباری سیاسی منافق ہیں۔ ناروال سپورٹس کمپلیکس منصوبہ آپ کی کرپشن اور ہوس کی نظر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ناروال کے عوام آپ کی اصلیت جان چکے ہیں ۔کرپٹ درباریوں کے اپنے سیاسی جنازے نکلتے نظر آرہے ہیں۔