مقبوضہ جموںوکشمیر میں عید کے روز بھی سخت کرفیو بدستور نافذ ،جامع مسجد سرینگر سمیت دیگر مساجد میں نماز عید ادا نہیں کی گئی

40
مقبوضہ جموں وکشمیر

سرینگر۔13مئی (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے آج عید الفطر کے روز بھی سرینگر اور دیگر مقامات پر سخت کرفیوکا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے لوگوں کو نماز عید اور بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کیلئے سرینگر اور دیگر قصبوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر رکھے ہیں ۔ گاڑیوں کی آمد و رفت روکنے کیلئے سڑکیں خار دار تاروں کے ذریعے بلاک کر دی گئی ہیں۔

پابندیوں اور کرفیو کے باعث سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اوردرگاہ حضرت بل سمیت دیگر تمام مساجد ، درگاہوں اور خانقاہوںمیں عید کی نماز ادا نہیں کی جاسکی ۔ یاد رہے کہ قابض بھارتی حکام نے بدھ کے روز ہی یہ اعلان کیا تھا کہ عید کے روز پابندیوں میں کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔

دریں اثنا شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ڈوڈہ بٹوٹ کشتواڑ شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے۔