مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں تین نوجوان شہید کردیے

80

سرینگر ۔18فروری(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں تین کشمیریوں کوشہید کردیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 46سالہ مشتاق احمدسمیت کشمیریوں کو بھارتی فوج کی 55راشٹریہ رائفلز ، پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے ضلع کے علاقے پنگلنہ میںمحاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔ جنوبی کشمیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس امت کمار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آپریشن کے دوران مارے گئے نوجوانوں میں دو عسکریت پسند ہیں اور وہ فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران مارے گئے ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔