کوالالمپور ۔ 4 مئی (اے پی پی) ملائشین پام آئل کے نرخ ہفتہ بھر کی کم ترین سطح پر آگئے۔ برسا ملائشیا ڈرائیوٹیو ایکس چینج مین فیوچر ٹریڈینگ کے دوران ماہ جولائی کے لئے پام آئل کی ترسیل ایک فیصد ڈاﺅن کے ساتھ 2,522 رنگیٹ (584.20 ڈالر ) فی ٹن پر بند ہوئی۔ٹریڈینگ کے دوران پچیس پچیس ٹن کی 37,684 لاٹس کا کاروبار ہوا۔پام آئل کے نرخ تیسرے سیشن کے بعد کم ہونا شروع ہوئے، ابتداءمیں کمی 2 فیصد فی ٹن رہی جس کی وجہ ملائشین رنگیٹ کی قدر ڈالر کے مقابلے بہتر ہونا ہے۔