کوالالمپور۔ 6 اپریل (اے پی پی)ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ ا±ن کا ملک انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کا حصہ بننے کے لیے روم معاہدے کی توثیق نہیں کرے گا۔ ملائیشیائی وزیراعظم نے اکثریتی مسلم آبادی کی مخالفت کے تناظر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے قیام کے سمجھوتے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دوسرا بین الاقوامی معاہدہ ہے جس سے مشرق بعید کے مسلم اکثریتی آبادی والے اس ملک نے علیحدگی اختیار کی ہے۔ فوجداری عدالت کے معاہدے کی دوبارہ توثیق نہ کرنے کا فیصلہ ملکی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ رواں برس کے اوائل میں ملائیشیا، اقوام متحدہ کے نسلی امتیاز کے خلاف طے کیے گئے بین الاقوامی سمجھوتے سے بھی باہر ہو چکا ہے۔