ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی

109

کو الالمپور ۔ 16 نومبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ برآمدی سودوں میں کمی بتائی گئی ہے ۔برسا ڈیریویٹو ایکسچینج میں پام آئل کے جنوری کیلئے سودے 2824 رنگٹ (651 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں 25 ٹن وزن کی حامل کل 61843 لاٹوں کا کاروبار ہوا جو 2015ءکی یومیہ اوسط (44,600 لاٹ) سے کہیں زیادہ ہے۔