ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی

100

کوالالمپور ۔ 19 نومبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین سمیت بیرونی طلب میں کمی ہے۔برسا ڈیریویٹو ایکسچینج میں پام آئل کے نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 2869 رنگٹ (649.98 ڈالر ) فی ٹن رہے۔مارکیٹ میں 25 ٹن وزن کی حامل 39182 لاٹوں کا کاروبار ہوا جو 2015 ءکی یومیہ اوسط 44600 لاٹ سے کم ہے۔