کوالالمپور ۔یکم نومبر(اے پی پی)ملائیشین پام آئل کی برآمدات میں کمی کے باعث نرخوں میں کمی آ گئی ۔ برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کی جنوری کے لئے سپلائی کے سودے 0.9 فیصد کمی کے ساتھ 2150 رنگٹ فی ٹن طے پائے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی پچیس پچیس ٹن وزن کی حامل کل 28597 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔گذشتہ ماہ کے دوران پام آئل کے نرخوں میں مجموعی طور1.1فیصد کمی آئی ہے۔