ملتان،بھانے کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق،دو افراد زخمی

93
Rescue 1122

ملتان ۔28 اگست (اے پی پی):ملتان بدھلہ روڈ پر 17 کسی کے قریب بھانے کی چھت گرنے سے ایک شخص جانبحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق بدھ کے روز 17 کسی کے قریب بھانے کی چھت گرنےسے تین افراد کے دب جانے کی اطلاع موصول ہوئی۔

ریسکیو ٹیم نے فوری جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاررو ائی کے بعد چھت کے نیچے دبے افراد کو نکالا ۔چھت کے نیچے دبنے سے 35 سالہ عمران ولد محمد یعقوب جانبحق جبکہ 45 سالہ نیاز علی ولد صابر حسین اور 60 سالہ محمد ایوب ولد نواب دین زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا جبکہ جانبحق شخص کی لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔عینی شاہدین کے کےمطابق دو دو افراد بھانے میں لیٹے ہوئے تھے کہ تیز بارش کے دوران بھانے کی چھت کچی ہونے کی وجہ سے ان کے اوپر گر گئی۔قریب موجود ایک شخص نے چھت کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کی تو اس دوران اسے کرنٹ لگ گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کے بعد تینوں افراد کو ملبے کے نیچے سے نکالا جن میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔