ملتان،دو ملزمان گرفتار ،منشیات برآمد

294
منشیات

ملتان۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):ملتان تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم خرم سلیم کو گرفتار کر کے600 لیٹر دیسی شراب جبکہ منشیات فروش ملزم امیر حمزہ کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

ترجمان ملتان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی محمد شمعون جوئیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزمان کو دو مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کرکے برآمد گی کی۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سیتل ماڑی میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔