ملتان۔ 19 فروری (اے پی پی):ملتان سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیرِ اہتمام کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک روزہ ریفریشر کورس 24 فروری کو منعقد ہوگا۔ یہ ریفریشر کورس وزارت نیشنل فوڈ سکیور ٹی اینڈ ریسرچ کی ان کاوشوں کو حصہ ہے جو وہ ملک میں کپاس کی بحالی کے لیے کر رہی ہے۔
نائب صدر پی سی سی سی ڈاکٹر یوسف ظفر کے مطابق سی سی آر آئی ملتان ہرسال کپاس کے نئے سیزن کے آغاز سے پہلے پرائیویٹ سیکٹر خاص طور پرپیسٹی سائید، سیڈ وفرٹیلائزر انڈسٹری کے فیلڈ اسٹاف اور کپاس کی ترقی میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے لیے ریفریشر کورس کا اہتمام کرتا ہے۔
یہ کورس کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالو جی کے مختلف پہلوؤں کا جامع احاطہ کرے گاجس میں فصل کی بہتر نشوونما کے لیے ایگرانومی، مٹی کی زرخیزی اورغذائی اجزاء کے مؤثر انتظام پر بات کی جائے گی۔
شرکاء کو زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کی پیداواری تکنیک، کپاس کی بیماریوں کی شناخت اور ان کے مؤثر انتظام اور کیڑوں کے کنٹر ول کے جدید طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=563507