ملتان، دو منشیات فروش ملزمان گرفتار،چار کلو گرام چرس برآمد

87
arrested
arrested

ملتان۔ 23 جنوری (اے پی پی):ملتان تھانہ شاہ شمس پولیس کی کارروائی،دومنشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرکے چار کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔

ترجمان پولیس کے مطابق جمعرات کے روز خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس فیضان قیوم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیر کالونی میں چھاپہ مار کر منشیات فروش ملزمان شہباز اور اسدعباس کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی مزکورہ منشیات کی برآمدگی کی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔گرفتار ملزمان منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔